کوئٹہ ،سریاب روڈ پر عوامی پیٹرول پمپ کے قریب سائیکل پر نصب بم کا زور دار دھماکہ ،دو راہگیر زخمی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایف سی کی گاڑی دھماکے میں محفوظ رہی

جمعہ 24 جنوری 2014 20:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر عوامی پیٹرول پمپ کے قریب سائیکل پر نصب بم کا زور دار دھماکہ ،دو راہگیر زخمی ،ایف سی کی گاڑی دھماکے میں محفوظ رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر عوامی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک سائیکل میں بم نصب کیا ہوا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے تاہم ایف سی کی گاڑی جو معمول کے گشت پر تھی محفوظ رہی ارد گرد کے گھروں دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی واقعہ کے بعد سریاب روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہوگئی کیونکہ رات کے وقت اس روڈ سے اندرون پنجاب اور اندرون سندھ کوچز اور دوسری گاڑیاں جاتی ہے رش کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔