غلطی سے سرحد پار کرنے والے 100 سے زائد افراد کی رہائی کیلئے پاک بھارت مذاکرات جاری ہیں ،طاہر جاوید

جمعہ 24 جنوری 2014 19:58

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل طاہر جاوید خان نے کہا ہے کہ غلطی سے سرحد پار کرنے والے 100 سے زیادہ افراد کی رہائی کے لئے پاک بھارت مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر میجر جنرل طاہر جاوید نے کہا کہ پنجاب رینجرز کے جوان سرحدی اور شہری سیکیورٹی کے فرائض بہادری کیساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی ٹرینگ کو مزید بہتر کرنے کیساتھ ساتھ سرحدی چوکیوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ انکی کار کردگی مزید بہتر کیا جاسکے۔ میجر جنرل طاہر جاوید خان نے سرحدی چیک پوسٹ شرمت خان اور ولہڑ بنگلہ جا کر جوانوں سے ملاقات کی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں ہسپتال اور بلوچی بچوں کے ہاسٹل سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :