سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے تحفظ پاکستان آڑدیننس کا نوٹس لے لیا ، وزارت قانون کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا

جمعہ 24 جنوری 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس سے آئین میں دیئے گئے بعض بنیاد ی حقوق متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت قانون کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین افراسیاب خٹک نے بتایا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس سے آئین میں دیئے گئے بعض بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر وزارت قانون کو تحفظ پاکستان آرڈیننس پر بریفنگ کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :