وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دس فروری کو طلب کر لیا،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور کونسل میں شامل وفاقی وزارء بھی شریک ہونگے،اجلاس میں ملک میں ساتویں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا ، ذرائع

جمعہ 24 جنوری 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دس فروری کو طلب کر لیا اجلاس میں ملک میں ساتویں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی گزشتہ تین ماہ سے وزیر اعظم سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کیلئے وقت مانگ رہی تھی تاہم وزیر اعظم نے تین ماہ کے بعد اجلاس کیلئے وقت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور کونسل میں شامل وفاقی وزارء بھی شریک ہونگے۔

اجلاس میں ملک میں ساتویں مردم شماری کی سمری پر غور کیا جائیگا جو کہ پہلے ہی کونسل کو بھیجی جا چکی ہے جبکہ حکومت کی نئی نجکاری پالیسی بھی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔