برطانوی پولیس ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پرعزم ہے ،رچرڈ والٹن ،عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،ضمانت پر ہیں ، لارڈنذیر احمد کو خط

جمعہ 24 جنوری 2014 19:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) برٹش کاوٴنٹر ٹیررازم کمانڈ کے کمانڈر رچرڈ والٹن نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لکھے خط میں رچرڈ والٹن نے کہا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے لایا جائے گا۔عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ضمانت پر ہیں ۔ پولیس نے عمران فاروق کے قاتلوں کی اطلاعات دینے اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر بیس ہزار پاوٴنڈ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :