عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پہلی رپورٹ سے مختلف نہیں ، اکرام چوہدری ،پرویز مشرف چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ، حالت زیادہ خراب نہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2014 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف غداری کیس میں سرکاری وکیل اکرام چودھری نے کہا ہے کہ عسکری ادارہ برائے امراض قلب کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ پہلی رپورٹ سے مختلف نہیں،اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ پرویز مشرف چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور ان کی حالت زیادہ خراب نہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرام چودھری کا کہنا تھا کہ عسکری ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائی گئی پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ کا جواب جلد جمع کرایا جائے گا۔

رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت ایسی نہیں ہے کہ وہ چل پھر نہ سکیں یا عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں نہیں ۔وہ چہل قدمی اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جبکہ پرویز مشرف کی خواہشات کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے کہ وہ علاج کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں۔اکرام چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف کی رپورٹ پبلک ڈاکومنٹ ہے جس کے عام ہونے سے پرویز مشرف کا کوئی حق متاثر نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :