پاک فوج کیخلاف بات کی توٹانگیں چیردونگا،مشرف کے وکیل اختر شاہ کی دھمکی ،رانا اعجاز دھمکیاں دے رہے ہیں ، اپنے پاس بلائیں ورنہ سیکیورٹی بلائیں گے ، اکرم شیخ کا شریف الدین پیر زادہ سے مطالبہ ، جو کرنا ہے کریں ، سابق صدر کے وکیل شریف الدین پیر زادہ کا جواب

جمعہ 24 جنوری 2014 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) غداری کیس میں سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائزڈ پرویز مشرف کے وکیل میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کو دھمکی دی کہ فوج کے خلاف کچھ کہا تو ٹانگیں چیردیں گے۔ جمعہ کومشرف کے وکلا اور پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ عدالتی وقفے کے دوران شروع ہوا،اکرم شیخ نے مشرف کے وکلا کی ٹیم کے سربراہ شریف الدین پیرزادہ سے کہا کہ رانا اعجاز انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں ، وہ رانا اعجاز کو اپنے پاس بلائیں، ورنہ سیکیورٹی بلائیں گے۔

شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ جو کرنا ہے کریں، پھر انہوں نے رانا اعجاز کو اکرم شیخ سے دور ہٹا دیا۔مشرف کے وکیل میجررٹائرڈ اختر شاہ نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے ، پاکستان ، عدلیہ یا فوج کو کچھ کہا تو چھر پھاڑ کر رکھ دوں گا۔

(جاری ہے)

اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کی طرح آپ بھی ملک کو ٹیک اوور کرلیں۔وقفہ کے بعد دوبارہ عدالت لگی تو اکرم شیخ نے شکایت کی ،وقفے کے دوران مجھ پر پرویز مشرف کے وکلاء رانا اعجاز اور اختر شاہ نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

میجر ریٹائرڈ اختر شاہ نے پھر دھمکی دی پراسیکیوشن نے پاک فوج کے خلاف بات کی تو ٹانگیں چیر دوں گا۔اکرم شیخ بولے ،عدالت نوٹ کرے، کوئی باہر کا آدمی وکیل کے لباس میں بیٹھا مجھے دھمکیاں دے رہا ہے ۔احمد رضا قصوری بھی بیچ میں کود گئے ، فوج کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے وکلا کو تنبیہ کی کہ وکلا کیوں خود عدالتی نظام کا مذاق بنارہے ہیں ،یہ وکلا کا ذاتی معاملہ نہیں، صرف ان کا کیس ہے ۔

متعلقہ عنوان :