کوئٹہ:سریاب روڈپرپٹرول پمپ کے قریب دھماکا،6افرادزخمی

جمعہ 24 جنوری 2014 19:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری۔2014ء) کوئٹہ میں سریاب روڈپر واقع پٹرول پمپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈکا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جو محفوظ رہی۔دھماکے کے مقام سے چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔