گندم کی امدادی قیمتوں میں 250 روپے فی من اضافہ ، حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جمعہ 24 جنوری 2014 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) رواں مالی سال گندم کی امدادی قیمتوں میں ڈھائی سو روپے فی من کا اضافہ،، حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔حکومت نے سال 2013-14میں گندم کی پیداوار کا پچیس ملین ٹن کا ہدف مقرر کیا تھا ، بوائی کے عمل سے پہلے کسانوں اور کاشت کاروں کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ رواں مالی سال میں گندم کی امدادی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا تاہم حسب روایت قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

شعبہ زرعات کے سربراہ ابراھیم مغل کا کہنا ہے کہ یہ صوبائی حکومتوں کی زمیداری ہے کہ وہ قیمتوں کا تعین کریں،انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت رواں مالی سال گندم کی امدادی قیمت نہیں بڑھائے گی جسکا اصل فائدہ تاجروں کو ہوگا۔سینئر حکام نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ نے کہا کہ اگر کچھ امدادی قیمت بڑھادی جایئں تو اس سے تاجروں اور برآمد کندان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صوبائی حکومتوں سے ملاقاتیں بھی کیں لیکن کوئی مثبت فیصلہ نہ ہوسکا،سینئر حکام نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ کا کہنا تھا کہ دوہزار آٹھ سے دوہزار گیارہ تک گندم کی امدادی قیمت نوسوپچاس روپے فی من تھی لیکن سال دوہزارچودہ میں یہ قیمت بڑھا کر بارہ سا روپے فی من کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :