کراچی ، گلشن اقبال اور نمائش چورنگی پر 2 بم دھماکے ، پولیس اہلکار زخمی ، 2 مشتبہ شخص گرفتار ، پولیس اور رینجرز کی دوڑیں لگ گئیں

جمعہ 24 جنوری 2014 16:43

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء ) مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد گلشن اقبال اور نمائش چورنگی پر 2 بم دھماکے ، پولیس اہلکار زخمی ، 2 مشتبہ شخص گرفتار ، پولیس اور رینجرز کی دوڑیں لگ گئیں ۔ واقعات کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد شہر دھماکوں سے گونج اٹھا ، موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے حسن اسکوائر پر عزیز بھٹی کی پولیس موبائل پر کریکر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں موبائل ڈرائیور اہلکار زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ واقعہ کے بعد گلشن اور اس کے اطراف میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ نمائش چورنگی اور گرومندر کے درمیان موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گردوں نے کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے کی آواز سن کر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ صرف خوف وہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :