چین تھر میں کول پاور پلانٹ کے قیام میں دلچسپی لے رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 24 جنوری 2014 16:42

چین تھر میں کول پاور پلانٹ کے قیام میں دلچسپی لے رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ چین تھر میں کول پاور پلانٹ کے قیام میں دلچسپی لے رہا ہے، تھرکول بلاک ٹو میں کام جلد شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تھرکول انرجی بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ چین کی کئی کمپنیاں سندھ کے علاقے تھر میں کول پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کے لئے سنجیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ میں تھر کول پاور پلانٹ منصوبے کے حوالے سے کافی کام ہوچکا ہے، حکومت جلد ہی تھرکول بلاک ٹو میں کام کا آغاز کردے گی۔ پہلے مرحلے میں چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا جائے گی، دوسرے مرحلے میں اس میں سو فیصد اضافہ ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ تھرکول انرجی بورڈ کے آئندہ اجلاس میں کول پاور پلانٹ کے حوالے سے حکمت عملی کیلئے قومی اور بین الاقوامی ماہرین مسیت سرمایہ کاروں سے مشاورت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :