( ن) لیگ کیساتھ مشترکہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،جان اچکزئی

جمعہ 24 جنوری 2014 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اور رہنما ء جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ اتحادی کی حیثیت سے مشترکہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوششیں جا ری رکھیں گے ،اگر عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے تو ماضی کی طرح اقتدار کو ٹکر بھی مار سکتے ہیں ،جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزارتوں پر اختلاف کی بات بے بنیاد ہے اس کی تردید کرتے ہیں۔

ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کیلئے وزارتوں کی ترجیحات کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صوابدید پر ہے کہ وہ جے یو آئی کو کون سی زمہ داری سونپتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اہم قومی معاملات جس میں خارجہ پالیسی پر نظر ثانی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ملک کو نکالنا،قیام امن کے لئے کوششیں کرنا اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات میں قانون سازی کر نے کے لئے دونوں پارٹیاں متفق ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مخلوط حکومت میں شمولیت کا مقصد اہم سیاسی اہداف کا حصول ہے اور پروپیگنڈا کر نے والے اپنی رائے پر قائم رہے لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی انہیں مایوسی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :