اپلائیڈ فار،بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اور سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
جمعہ 24 جنوری 2014 16:38
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ایک مرتبہ پھر اپلائیڈ فار، جعلی،بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریگی۔ تمام ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی موٹر سائیکلوں کیخلاف کاروائی کر نے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بغیر،غیر نمونہ ،جعلی نمبر پلیٹ اوراپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور کارروڈ پر نہ چلنے پائے۔
بغیر نمبرپلیٹ اور اپلائیڈفار وہیکلز کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے انہیں تھانوں میں بند کروایا دیا جائے جبکہ غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلسٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے جائیں۔(جاری ہے)
سہیل چوہدری نے کہا کہ اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف بھی سخت کاروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس سبز نمبر پلیٹ کا غلط استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔
شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں۔سہیل چوہدری نے شہریوں سے کہا کہ وہ دوران ڈرائیونگ گاڑی اور موٹرسائیکل کے کاغذات اورڈرائیونگ لائسنس بھی ہمراہ رکھیں تاکہ ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.