گھریلو صارفین، سی این جی اور چھوٹی صنعتوں کو گیس نہ ملنے کے ذمہ دار کیپٹو پاور پلانٹ ہیں‘ غیاث پراچہ

جمعہ 24 جنوری 2014 16:38

گھریلو صارفین، سی این جی اور چھوٹی صنعتوں کو گیس نہ ملنے کے ذمہ دار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ساڑھے تین سو ارب کی گیس ضائع کرنے کا ریکارڈ بنانے والی با اثر کیپٹو پاور لابی اپنے مفادات کے لئے ملکی معیشت کو مفلوج اور عوام کو سردی میں ٹھٹرنے پر مجبور کر رہی ہے، ملک میں بجلی، گیس اور سی این جی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار نجی بجلی گھروں کے مالکان ہیں جنکے مفادات کی آبیاری کیلئے غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں سستی گیس فراہم کرنے کا سلسلہ جا رہی ہے جبکہ انہیں خوش رکھنے کے لئے بجلی گھروں کی سپلائی منقطع کر کے انکے حصہ کی گیس بھی دی کی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں (ن) لیگ اس گروپ کو نوازنے کے لئے ملکی وسائل کو برباد کرنے کے خلاف تھی مگر اقتدار ملنے کے بعد الیکشن کے قبل کے وعدوں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی بجلی گھروں کے مالکان نو ماہ کے معاہدے کے برعکس سارا سال امدادی قیمت پر گیس خرید کر اس سے سستی بجلی بنانے کے بعدحکومت کومہنگے داموں فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندا کر رہے ہیں جس کا منفی اثر کروڑوں افراد پر پڑ رہا ہے۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نو دسمبر کے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ ’ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی پالیسی پر نظر الثانی کی جائے،یہ حکومت سے سستی گیس لے کرمہنگے داموں حکومت کو ہی فرخت کر رہے ہیں جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی،انھیں سستی گیس نہ دی جائے اور گیس فراہمی کی ترجیحی فہرست میں انھیں نچلے درجہ پر رکھا جائے‘۔غیاث پراچہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سارا معاملہ واضع ہو گیا ہے مگر حکومت اب بھی کاروائی کو تیار نہیں جو حیران کن ہے۔ جب تک کیپٹو پاور سکینڈل پر کاروائی نہیں کی جائے گی عوام و معیشت کی بد حالی ،گیس کا بحران اور لوڈ شیڈنگ بڑھتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :