سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
جمعہ 24 جنوری 2014 16:33
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،ہر آنکھ اشکبار تھی، لوگ اپنے پیاروں کی جدائی اور المناک موت پر غم و بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے ، نماز جنازہ میں شریک لواحقین نے مستونگ واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ بہشت زینب قبرستان میں ادا کی گئی جس کی امامت علامہ راجہ ناصر عباس نے کی۔
میتوں کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کئی گئی سانحے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میتوں کو ہزارہ ٹاوٴن قبرستان میں دفن کیاگیاتدفین اور نماز جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے، جہاں لوگ اپنے پیاروں کی میتوں سے لپٹ لپٹ کر رو رہے تھے، اس موقع پر کچھ افراد نے جذباتی ہو کر نعرے بھی لگائے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس و ایف سی کی بڑی تعداد قبرستان کے چاروں اطراف میں موجود تھی سانحہ مستونگ کے بعد سے کوئٹہ کی فضا سوگوار رہی خصوصاً مستونگ اور ہزارہ ٹاوٴن میں سوگ کا سماں تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.