کراچی ،بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما مجیب خان جاں بحق

جمعہ 24 جنوری 2014 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما مجیب خان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بنارس پل کے قریب نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما مجیب خان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ مجیب خان پیپلز پارٹی سٹی ایریا 96 کے صدر ہیں۔