حیرت ہے مشرف کو اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، وزیر اطلاعات

جمعہ 24 جنوری 2014 15:55

حیرت ہے مشرف کو اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حیرت ہے پرویز مشرف کو اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، اے ایف آئی سی لاکھوں انجیو گرافی کرچکا ہوگا لیکن کسی کی شکایت نہیں آئی ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف طبیعت خراب ہونے پر اپنی جان کا رسک لیتے ہوئے 45 منٹ کی مسافت پراپنی مرضی کے اسپتال گئے، حیرت ہے انہیں اپنی مرضی کے اسپتال میں انجیو گرافی پراعتماد نہیں، اے ایف آئی سی لاکھوں انجیو گرافی کرچکا ہوگا لیکن کسی کی شکایت نہیں آئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملزم کوعلاج ملک سے باہرکرانے کافیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا،اگر یہ منطق مان لی جائے تو دنیا کا کوئی ملزم اپنے ملک کی جیل میں نہیں رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :