عمران فاروق قتل کیس،گرفتار تین ملزمان ضمانت پر ہیں،کمانڈر رچرڈ واٹسن

جمعہ 24 جنوری 2014 15:50

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) برٹش کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ کے کمانڈر رچرڈ واٹسن کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لکھے خط میں رچرڈ واٹسن کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ملزموں کو انصاف کے کٹہرے لایا جائے گا۔عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ضمانت پر ہیں ۔ پولیس نے عمران فاروق کے قاتلوں کی اطلاعات دینے اور گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر بیس ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :