Live Updates

خوشاب میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا‘ تحریک انصاف خواتین ونگ

جمعہ 24 جنوری 2014 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر سید سلونی بخای اور جنرل سیکرٹری سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ خوشاب کے ضمنی انتخاب میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور واپسی پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ خوشاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ 69 کیلئے پولنگ کے وقت میں توسیع کر کے اسے دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کیا گیا او ریہ سب الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کیوجہ سے ممکن ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شکست کے خوف سے دھاندلی کا منصوبہ تیار کیا اور اعلیٰ سطح پر کی گئی منصوبہ بندی کے تحت الیکشن کمیشن کے ذریعے پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع حاصل کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :