مسلم لیگ (ن) آمرانہ سوچ کی حامی جماعت ہے،بلدیاتی انتخابات کو التواء میں ڈال دیا گیا‘ پیپلز پارٹی پنجاب

جمعہ 24 جنوری 2014 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کو امن و امان کی صورت حال پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،وقت آ گیا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے ،ملک و قوم کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کو التواء میں ڈال دیا ہے بلدیاتی انتخابات ملکی سیاست میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی حامی ہے۔

مسلم لیگ (ن) آمرانہ سوچ کی حامی جماعت ہے جو عام آدمی کو برسر اقتدار نہیں دیکھنا چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے حکمران وہ وعدے پورے نہیں کر پائے جو انہوں نے انتخابات سے قبل عوام سے کئے تھے۔