دنیا بھر میں سالانہ 5لاکھ مائیں دوران زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں ، پاکستان میں تعداد دو ہزار سے زائد ہے ،رپورٹ

جمعہ 24 جنوری 2014 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) دنیا بھر میں سالانہ 5لاکھ مائیں دوران زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد 2ہزار سے زائد ہے۔ مختلف امراض کی وجہ سے ہر 20منٹ بعد پاکستان میں ایک ماں کی موت واقع ہورہی ہے، ایک لاکھ زندہ بچوں کی پیدائش کے عمل میں 276 مائیں جان سے جاتی ہیں۔ایک سروے کے مطابق ملک کی 62 فیصد آبادی دیہات میں ہے جہاں عورتیں دوران حمل صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

ملک بھر میں تولیدی صحت کے حوالے سے عورتوں کو صحت کی خدمات کی فراہمی ایک مسئلہ بن چکی ہے ملک بھر میں 80فیصد سے زائد زچگیاں ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں ہر 20منٹ بعد ایک ماں کی موت ہو رہی ہے اورسالانہ 2 ہزار عورتیں جبکہ دنیا بھر میں 5لاکھ عورتیں دوران حمل یا زچگی کے دوران مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں اب بھی حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے میں 8سے10 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی فنڈ کی کنٹری ڈائریکٹر سارا خاں نے ایک گفتگو میں کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ پاکستان میں اب میگنیشیم سلفیٹ کے استعمال کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ہمارے دانشور، سائنسدان اور دیگر ماہرین عورتوں کی زچگی کے دوران اموات کی شرح میں کمی کے لیے آگے آئیں اور اپنا رول کریں ۔

متعلقہ عنوان :