امریکہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی مصنوعات کی اپنی منڈیوں تک رسائی دے ، خرم دستگیر

جمعہ 24 جنوری 2014 14:49

امریکہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی مصنوعات کی اپنی منڈیوں تک رسائی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ امریکہ تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی مصنوعات کی اپنی منڈیوں تک رسائی دے وہ اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن سے باتیں کررہے تھے۔ تجارت کے وزیر خرم دستگیر خان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک رسائی دے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ایک اہم تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے امریکہ کو پاکستانی برآمد کنندگان کو اجازت دینی چاہیے کہ وہ امریکی منڈیوں میں مواقع تلاش کرتے ہوئے اپنی مصنوعات برآمد کریں۔امریکی سفیر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا پاکستان امریکہ کے مستقبل کے تعلقات میں امدادکی جائے تجارت کو زیادہ توجہ دی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی دونوں ملک تجارت اور سرمایہ کاری کے لائحہ عمل معاہدے کی کونسل کے اگلے راؤنڈ میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا ازسر نو جائزہ لیں گے اور دوطرفہ تجارت کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک طویل مدتی لائحہ عمل وضع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :