خیبر ایجنسی ، سڑک کنارے بم دھماکے سے 2ایف سی اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی

جمعہ 24 جنوری 2014 14:48

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء)خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 2ایف سی اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں کالج کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیاگیا ایف سی ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پہلے سے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا -