توہین عدالت، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے معافی مانگ لی

جمعہ 24 جنوری 2014 13:04

توہین عدالت، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے معافی مانگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے توہین عدالت کے نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر نوٹس کو خارج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کے خلاف نوٹس خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے سی این جی سٹیشنز کھولنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر پریس کانفرنس کے دوران تنقید کی تھی جس کی پاداش میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بحران کا فوری حل ممکن نہیں ،عوام حکومت کو وقت دے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اضافی گیس نہیں آئے گی ، مسئلہ حل نہیں ہو گا تاہم آئندہ موسم سرما میں گیس بحران میں کمی آئے گی۔

توہین عدالت، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے معافی مانگ ..