پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 26 جنوری کو ہونگے

جمعہ 24 جنوری 2014 12:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 26 جنوری کو لاہور میں ہونگے جس میں چیئرمین پی بی سی سی اور 9 ڈائریکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنیڈ کرکٹ کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابات میں 12امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین سید سلطان شاہ کو دوبارہ چیئرمین منتخب کئے جانے کا قومی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :