پاکستان سپورٹس بورڈ کی قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 24 جنوری 2014 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کے ایونٹ میں حصہ لینے کے امکانات روشن ہوگئے ذرائع کے مطابقپی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان نے اسلام آباد میں ڈی جی اسپورٹس بورڈ امیر حمزہ گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں قومی ٹیم کی عدم شرکت کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے جس کے باعث قومی ٹیم کو اس مقابلے میں شرکت کیلئے بھیجنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کے سیکریٹری کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیح بنیاد پر حل کریں گے اور مالی تعاون بھی کریں گے۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کو اگلے دس روز میں اپنی شرکت کے بارے میں حتمی صورت حال سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کی جانب سے مالی بندوست ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا جائے گا

متعلقہ عنوان :