کراچی،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مذہبی جماعتوں کی ہڑتال، ٹرانسپورٹ ،سکول بند

جمعہ 24 جنوری 2014 11:41

کراچی،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مذہبی جماعتوں کی ہڑتال، ٹرانسپورٹ ،سکول بند

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام نجی سکول بند ہیں،اورنگی ٹاؤن میں صورتحال کشیدہ ہے۔ کراچی میں علما کرام کی ٹارگٹڈ کلنگ کیخلاف مذہبی جماعتوں کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔صبح سویرے کھلنے والی دکانیں اور ہوٹل بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد پٹرول پمپس سے سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے۔جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات اور نجی تعلیمی اداروں میں آج تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔تمام پرائیوٹ سکولوں میں بھی آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے۔مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں ٹائروں کو جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہریوں کو اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :