سانحہ مستونگ ، چوہدری نثار اور پرویز رشید کے ہزارہ برادری سے مذاکرات کامیاب
جمعرات 23 جنوری 2014 23:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کے سانحہ مستونگ کے خلاف لاشوں کے ہمراہ دھرنا والے ہزارہ برادری کے عمائدین اور شیعہ رہنماؤں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ہزارہ برادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے علمدار روڈ پر شیعہ رہنماؤں اور ہزارہ قبیلے کے عمائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ مستونگ واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گرد بچ نہیں سکتے اور واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں انصاف کے کٹھرے میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری پرامن ترین اور پاکستان سے محبت کرنے والی قوم ہے، ہزارہ برادری نے صبر کے کئی کڑوے گھونٹ پی کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا لیکن افسوس کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر انہیں مستونگ میں نشانہ بنایا تاہم حکومت ہزارہ برادری کو ایک بار پھر پرامن ماحول فراہم کرے گی، ان کے مطالبات پورے کئے جائیں گے اور ان کے ساتھ کئے گئے ظلم کا بدلہ لیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.