شرپسندموادپھیلانے کے الزام میں حماس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بلاک کردیاگیا، اکاؤنٹ کی بندش اسرائیلی قبضے کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے،ترجمان حماس کا ردعمل

جمعرات 23 جنوری 2014 22:46

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فلسطینی تنظیم حماس کا اکاؤنٹ بلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ حماس کا اکاؤنٹ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بلاک کیا گیاہے ،انہوں نے کہاکہ فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم حماس کی جانب سے القاسم بریگیڈ کے نام سے ٹوئٹر پر سرگرمیاں جاری تھیں جسے شرپسندی پر مبنی مواد پھیلانے کے الزام میں بلاک کیاگیا، ادھر حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹ بلاک کر کے آزادی اظہار پر قدغن لگائی ہے جبکہ اس عمل سے حماس کے دشمن اسرائیل کے سیاسی ایجنڈے کے تکمیل کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اکاؤنٹ کی بندش اسرائیلی قبضے کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت اور فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی قبضے اورجرائم کو چھپانے کی ایک کوشش ہے،

متعلقہ عنوان :