کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی چوہدری نثار اور پرویز رشید کوبریفنگ،وفاقی وزراء کے کور کمانڈر سے امن وامان کے حوالے سے مختلف سوالات، کور کمانڈرنے تفصیلی جوابات دیئے

جمعرات 23 جنوری 2014 21:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کور ہیڈ کوارٹر میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کو صوبے میں امن وامان کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر صوبائی وزراء بھی موجود تھے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے حال ہی میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے بارے میں بھی وفاقی وزراء کو بریفنگ دی جن میں سانحہ مستونگ میں زائرین کی بس پر جو خودکش حملہ ہوا تھا اس کے علاوہ لیویز کے سات اہلکار ایک دوسرے واقعہ میں جاں بحق ہوگئے تھے اس سمیت انہوں نے پورے بلوچستان اور خاص طور پر بلوچستان کیساتھ ملنے والی دو ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کے بارے میں مکمل طو رپر انہیں بریفنگ دی بریفنگ 45منٹ سے زیادہ دیر تک جاری رہی وفاقی وزراء نے کور کمانڈر سے امن وامان کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جس پر کور کمانڈرنے انہیں تفصیلی جوابات دیئے ۔