وہاڑی میں رشتے کے تنازع پردو کم سن لڑکیوں کو کلہاڑیوں کے وارکر کے قتل کر دیا گیا،ملزمان فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 23 جنوری 2014 21:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وہاڑی میں رشتے کے تنازع پردو کم سن لڑکیوں کو کلہاڑیوں کے وارکر کے قتل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرارہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کیمطابق نواحی گاؤں 110 ڈبلیو بی میں مشتاق اور اس کے ساتھیوں نے رشتے کے تنازع پر بشیراحمد کی دوکم سن لڑکیوں نو سالہ عروج اوردس سالہ فاطمہ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا ، ملزمان مقتول لڑکیوں کے والدین کو زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :