عام انتخابات کے بعد پولیو مہم ……،بچوں کے ہاتھ پر نشان لگانے کیلئے فراہم کی جانیوالی سیاہی کے ناقص ہونے کا انکشاف

جمعرات 23 جنوری 2014 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پولیو مہم کے دوران بچوں کے ہاتھ پر نشان لگانے کیلئے فراہم کی جانیوالی سیاہی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بھارتی ساختہ انمٹ قرار دی جانیوالی سیاہی کچھ ہی دیر کے بعد غائب ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پولیو مہم کے دور ان پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کے ہاتھ کی انگلی پر نشان لگانے کیلئے بھارتی ساختہ مارکر فراہم کیا گیا تاہم یہ مارکرز پیکنگ کے دوران ہی لیک ہو گئے ۔

پولیو ورکرز کے مطابق قطرے پلانے کے بعد بچوں کی انگلی پر مارکر کے ذریعے لگائی جانیوالی سیاہی انتہائی ناقص ہے جو سوکھنے کی بجائے مزید پھیل جاتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نشانات کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل کیا جانا تھا تاہم ناقص سیاسی کے باعث بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشانات مٹ چکے ہیں جسکے باعث مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :