پنجاب حکومت نے 30ارب سے جڑواں شہروں میں بھی میٹرو بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا ،بس ..
تازہ ترین : 1

پنجاب حکومت نے 30ارب سے جڑواں شہروں میں بھی میٹرو بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا ،بس راولپنڈی فلیش مین ہوٹل سے اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ تک 22کلومیٹر کا فاصلہ 15منٹ میں طے کریگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)پنجاب حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان بھی میٹرو بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا ، منصوبے پر 30ارب روپے لاگت آئے گی۔بتایا گیا ہے کہ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس منصوبے پر تقریباً 30 ارب روپے لاگت آئے گی، بس راولپنڈی فلیش مین ہوٹل سے اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ تک 22کلومیٹر کا فاصلہ 15منٹ میں طے کرے گی، بس مری روڈ، فیض آباد، نائنتھ ایونیو اور بلیو ایریا سے ہوتے ہوئے پاک سیکرٹریٹ تک جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 21:29:04

اپنی رائے کا اظہار کریں