پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بم بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا
تازہ ترین : 1

پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بم بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا بم بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔چارسدہ روڈ پر زیر تعمیر پل مفتی محمود فلائی اور کے نیچے دہشت گردوں نے بم نصب کر رکھا تھا جس کی اطلاع مقامی شہریوں نے پولیس کو کردی جنہوں نے فوری طور پر پہنچ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ور بم ڈسپوزل یونٹ کوطلب کرلیا گیا جنہوں نے مخصوص طریقے سے پل کے نیچے نصب کئے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد پانچ کلوگرام کا تھا اور اس میں کسی قسم کے چھرے استعمال نہیں کئے گئے جبکہ اسے اڑانے کیلئے ٹائم ڈیوائس رکھا گیا تھا بم ناکارہ بنانے کے دوران تقریبا دو گھنٹے تک چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جسے بعد ازاں کھول دیا گیا پولیس کے مطابق دہشت گردی کی واقعات سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 21:23:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں