وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات کی کوئٹہ آمد
تازہ ترین : 1

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات کی کوئٹہ آمد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثاراوروزیراطلاعات پرویزرشیدکوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے وفاقی وزرا کوسانحہ مستونگ کے پیش نظرصورتحال کاجائزہ لینے کیلئے کوئٹہ بھیجا ہے ۔چودھری نثاراورپرویزرشیدصورتحال کی بہتری کیلئے وزیراعظم کاپیغام وزیراعلیٰ کوپہنچائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم میاں نوازشریف نے مستونگ میں زائرین کی بس پر خود کش حملے کے بعد پیدا صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو کوئٹہ جانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ کراہل تشیع کے جاری احتجاج اور ان کے مطالبات کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے حکمت عملی کے بارے میں صوبائی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 20:41:20

اپنی رائے کا اظہار کریں