لاہور ہائیکورٹ نے مہمان پرندوں کے شکارپر پابندی عائد کردی ،مرکزی و صوبائی حکومت سے جواب طلب
جمعرات 23 جنوری 2014 19:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں کے شکارپر پابندی عائد کرتے ہوئے مرکزی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر فریقین کے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10تک کیلئے ملتوی کر دی ۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصو ر علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سائبیریا سے ہر سال لاکھوں مہمان پرندے پاکستان کا رخ کرتے ہیں ۔
عالمی قوانین کے تحت نایاب پرندوں کا شکار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انکی خرید و فروخت کی جا سکتی ہے مگر حکومت نے قوانین کے برعکس دوست ممالک کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ یہ پرندے عام مارکیٹوں میں بھی فروخت کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان پرندوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران عدالتی معاون جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 1992میں پرندوں کے تحفظ کے لئے دائر درخواست میں وفاقی حکومت پہلے ہی بیان حلفی جمع کرا چکی ہے کہ نایاب پرندوں کے شکار کے لئے کوئی لائسنس جاری نہیں کیاجائے گا اگر اسکے باوجود کوئی لائسنس جاری کیا گیا ہے تو عدالت کو یہ معاملہ خود دیکھنا چاہیے ۔
جس پر عدالت نے سائبیریا سے آئے مہمان پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے مرکزی و پنجاب حکومتوں سمیت دیگر فریقین کو 10فروری کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.