ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کیلئے نہیں لڑتے،بلاول بھٹو زرداری ،کہتے ہیں جنت ہماری ماوٴں کے قدموں تلے ہے لیکن ہم ماوٴں کی حفاظت نہیں کرتے ،ٹویٹر پر پیغام

جمعرات 23 جنوری 2014 19:17

ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کیلئے نہیں لڑتے،بلاول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے ۔

(جاری ہے)

ملک میں تشدد اور دھماکوں کی نئی لہر پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم خود مختار ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے ہیں ۔

ہم کہتے ہیں کہ جنت ہماری ماوٴں کے قدموں تلے ہے لیکن ہم ماوٴں کی حفاظت نہیں کرتے ۔ہم غیرت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بہنوں کے قتل کا بدلہ نہیں لیتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بچوں کے قتل عام پر خاموش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :