کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت غیر آئینی ہے ،وکیل شکیل آفریدی

جمعرات 23 جنوری 2014 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمرندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت غیر آئینی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمرندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کی سماعت 30 جنوری کو کمشنر ایف سی آر کے دفتر میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر ایف سی آر کے فیصلے کو سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سمیت کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ فیصلے کے خلاف اپیل صرف فاٹا ٹریبونل میں دائر کی جاسکتی ہے۔ایسی صورت حال میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انصاف نہیں مل سکتا۔

متعلقہ عنوان :