پاکستان ایک شفاف، پُرامن اور ترقی پسند جمہوری سوسائٹی کے طور پر ابھر رہا ہے،چیئرمین سینیٹ، بحث و مباحثے سے اہم مسائل کو حل کرنے اور موجودہ دور کی پارلیمنٹ کوزیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی،سیدنیئرحسین بخاری کا ویلنگٹن میں کانفرنس سے خطاب

جمعرات 23 جنوری 2014 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں منعقدہ دولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسر کی 22 ویں کانفرس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک شفاف، پُرامن اور ترقی پسند جمہوری سوسائٹی کے طور پر ابھر رہا ہے اور جمہوریت کے استحکام اور اسے مزید شفاف اور اوپن بنانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ جو کہ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں نے کانفرنس کے منتظمین کو شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس بحث و مباحثے سے اہم مسائل کو حل کرنے اور موجودہ دور کی پارلیمنٹ کو ذیادہ موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس بڑے مناسب وقت پر منعقد ہورہی ہے اور عوامی نمائندوں کاجوابدہ ہونا لازمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شفافیت، جمہوریت، پارلیمنٹ اور قوم کی مجموعی ترقی میں اہم مقام رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ 21 ویں صدی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے نظام میں بہتری کی وجہ سے اطلاعات کی فراہمی تیز تر ہوگئی ہے۔ اور اب شہری مختلف قومی، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس انقلاب نے پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان موجودہ توازن پر بھی مثبت اثرات ڈالے ہیں اور عوام اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ فیصلہ سازی میں شامل سمجھتے ہیں۔

اس انقلاب نے شراکت داری پر مبنی جمہوریت کی بنیادیں رکھ دی ہیں اور اب پارلیمنٹ مزید جوابدہ ہوگئی ہے۔ پاکستان کے آئین کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے شرکاء کا بتایا کہ آئین کا آرٹیکل19-Aشہریوں کو قانون کے اندر رہتے ہوئے اطلاعات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔ اطلاعات کی عوام تک رسائی کے حوالے سے موثر حکمت عملی مرتب کرکے عوام اور پارلیمنٹ کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے اور یہی ایک عوامی جمہوریت اور ایک شفاف اور جوابدہ پارلیمنٹ کا طرئہ امتیاز ہے۔

ایوان بالاء کے حوالے سے چیئرمین سینٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات کا پورا احساس ہے کہ عوام کو سینٹ تک رسائی دی جائے اور اسی سلسلے میں کئی اقدامات کئے گے ہیں جس سے عوامی رسائی کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی اور اوپننیس بین الااقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار ہیں اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :