کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،پولیس نے 85ملزمان کو گرفتار کرلیا
تازہ ترین : 1

کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،پولیس نے 85ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے 85 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔سرجانی ٹان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں پچاسی ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے منشیات اوراسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے چار ڈمپر ، چار موٹرسائیکلیں اور ایک کار بھی برآمد ہوئی۔ ویسٹ زون پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھیالیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کی ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 19:00:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں