سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 19 ہری پور ایبٹ آباد میں ضمنی انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست نمٹادی ،کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکشن سپریم کورٹ کی ہدایت کے بغیر جاری نہ کیا جائے  عدالت عظمیٰ

جمعرات 23 جنوری 2014 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ایبٹ آباد میں ضمنی انتخابات روکنے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست نمٹا دی ، شیڈول کے مطابق 7 پولنگ سٹیشنز پر انتخابات کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

راجہ عامر کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 19 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کامیاب امیدوار کا نوٹی فیکشن سپریم کورٹ کی ہدایت کے بغیر جاری نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :