پشاور ، کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں‌کی ورکشاپ میں بم دھماکہ ، 9 افراد جاں بحق ، 10 افراد ..
تازہ ترین : 1
پشاور ،  کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں‌کی ورکشاپ میں بم دھماکہ ، 9 افراد جاں بحق ..

پشاور ، کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں‌کی ورکشاپ میں بم دھماکہ ، 9 افراد جاں بحق ، 10 افراد زخمی

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2014ء)پشاور میں کوہاٹ روڈ سکیم چوک میں گاڑیوں کی ایک ورکشاپ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ہسپتال ذرائع کے مطابق 9 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں. ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.نمائندہ اردو پوائنٹ کے مطابق دھماکا پشاور میں کوہاٹ روڈ پر اسکیم چوک کے قریب مسافر گاڑیوں کے اڈے کے پاس کچرے کے ڈھیر میں ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں میں سے 2 ا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص سفید رنگ کی گاڑی لے کر آیا جس کے فوری بعد دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 25 سے 30 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 16:27:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں