کامونکے، جی ٹی روڈ پر بنے انڈر پاسز میں صفائی اور روشنی کا انتظام نہ ہونے کے باعث ..
تازہ ترین : 1

کامونکے، جی ٹی روڈ پر بنے انڈر پاسز میں صفائی اور روشنی کا انتظام نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)جی ٹی روڈپربنے ہوئے انڈرپاسزمیں صفائی اورروشنی کاانتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے جس کی وجہ سے لوگوں کومجبوراًجی ٹی روڈکے وسط میں بنی ہوئی دیوارپھلانگناپڑتی ہے۔ان خیالات کااظہارسماجی سیاسی رہنماچودھری آصف شفیق آرائیں،حاجی ذوالفقارعلی قادری آف محمدنگرٹبہ اورپرنسپل ڈیسنٹ پبلک ہائی سکول کاشف محمودویرکانے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈپربنے ہوئے انڈرپاسز عرصہ درازسے روشنی اورصفائی کاانتظام نہ ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ جی ٹی روڈعبورکرنے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے متعددافرادحادثوں کاشکارہوچکے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیاکہ انڈرپاس میں صفائی اورروشنی کاانتظام کرکے عوام کیلئے قابل استعمال بنایاجائے۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 16:10:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں