جہانیاں ، رشتے کی رنجش پر دو بچیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا، میاں بیوی شدید زخمی

جمعرات 23 جنوری 2014 16:09

جہانیاں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) جہانیاں میں رشتے کی رنجش پر دو بچیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا، میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ملزم محمد عاشق اپنے ساتھیوں سمیت بشیر احمد کے گھر میں داخل ہوا اور کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کی دو بچیوں دس سالہ عروج فاطمہ اور بارہ سالہ رباب فاطمہ کو قتل کردیا۔ کلہاڑیوں کے وار سے بشیر احمد اور اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیاپولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :