حکومت نے چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف دائر کی گئی درخواست واپس لے لی

جمعرات 23 جنوری 2014 14:33

حکومت نے چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف دائر کی گئی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) حکومت نے چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف دائر کی گئی درخواست واپس لے لی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا تھاکہ ذکا اشرف کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے15 جنوری کو ذکا اشرف کی بحالی کا فیصلہ سنایا تھا جس کے ایک روز بعد انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا تھا۔ذکا ء اشرف کو گذشتہ سال اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کرنے سے روک دیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ وہ نگراں چیئرمین ہیں اور وہ کوئی بھی بڑا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :