دونوں فریقین کے وکلاء کی عدم حاضری ، سی این جی کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

جمعرات 23 جنوری 2014 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق اور سی این جی مالکان کے وکلاء کی عدم حاضری پر سی این جی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی این جی کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز نے کی وفاق اور سی این جی مالکان کے وکلا کی مصروفیت کی وجہ سے دلائل نہیں ہوسکے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ سی این جی کا مسئلہ جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔ سی این جی کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ راولپنڈی ریجن میں ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی پر حکم امتنا ع برقرار رہی -

متعلقہ عنوان :