پولیس نے راولپنڈی سے اسلام آباد اور ہزارہ اسلحہ کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 23 جنوری 2014 14:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پولیس نے راولپنڈی سے اسلام آباد اور ہزارہ اسلحہ کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی چوکی حمیداں کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کو روکا تو اس میں سوار دو افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا کرملزمان کو گاڑی سمیت پکڑ لیا۔

گاڑی کی تلاشی پر اس میں سے 6 ہزار30بورگولیاں،9سو ایس ایم جی گولیاں،2ایم پی فائیو لیزرگنز،ایک ایس ایم جی،7 رپیٹر،4 بارہ بور رائفلز اور 3 نائین ایم ایم پستول برآمد کئے۔ ملزمان ارشد اور فضل اکبر کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ یہ اسلحہ راولپنڈی میں جمع کرتے ہیں ،،اور بعدازاں اسلام آباد اور ہزارہ کے علاقوں میں فراہم کرتے ہیں،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا -

متعلقہ عنوان :