فیصل آباد شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج چوہدری خوشی محمد آدم جی انتقال کر گئے

جمعرات 23 جنوری 2014 14:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج چوہدری خوشی محمد آدم جی PVC پائپ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ والے ایک ہفتہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم ایک نیک سیرت ، خدا ترس انسان تھے اور کاروباری اور سماجی حلقوں میں ان کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اللہ ہو والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز واقارب کے علاوہ شہر کی کاروباری شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم ان کی رہائشگاہ 813/G بلاک اکبر چوک راجہ روڈ گلستان کالونی فیصل آباد میں آج صبح 9 بجے ادا کیا جائیگا۔ مرحوم چوہدری خوشی محمد کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے 0300-8613191-0321-6659733 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ الحاج چوہدری خوشی محمد روزنامہ ”آدم جی “فیصل آباد کے چیف ایڈیٹر میاں قاسم کے ماموں جان تھے۔

متعلقہ عنوان :