وینا ملک نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانگی سے قبل پوری قوم سے معافی مانگ لی

جمعرات 23 جنوری 2014 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)ڈرامہ کوئین کے طو رپر مشہور اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کیلئے روانگی سے قبل پوری قوم سے معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے دبئی سے سعودی عرب روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ سے جانے انجانے میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر میں پوری قوم سے معافی کی طلب گار ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے کسی کو غلط الفاظ کہے ہیں جس سے اسکی دل آزاری ہوئی ہے اس کے لئے میں ان لوگوں سے بھی معافی مانگتی ہوں ۔