پولیس نے پولیو ورکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شہری کو حراست میں لے لیا ..
تازہ ترین : 1

پولیس نے پولیو ورکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شہری کو حراست میں لے لیا ،مقدمہ درج

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)پولیس نے پولیو ورکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شہری کو حراست میں لے لیا جبکہ شہری پرویزاکبر بٹ نے کہا ہے کہ وہ ملک کی ایک اعلیٰ شخصیت کا خالہ زاد بھائی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پر 23جنوری کو کیچ اپ ڈے تھا اس سلسلہ میں پولیو ٹیم نے فیصل ٹاؤن اے بلاک میں شہری پرویز اکبر بٹ کے دروازے پر مہم کے حوالے نمبر تحریر کیا ۔

پولیو ورکر سمیر ا کے مطابق پرویزاکبر بٹ نے دروازے پرلکھنے کی پاداش میں گالم گلوچ شروع کر دی اور دھمکی دی کہ اگر دوبارہ یہاں نظر آئی تو جان سے مار دوں گا ۔ پولیو ورکر نے کہا کہ پرویز اکبر نے اسے کہا کہ وہ ملک کی ایک اعلیٰ شخصیت کا خالہ زاد بھائی ہے ۔ اطلاع پرپولیس نے شہری پرویز اکبر بٹ کو حراست میں لے لیا ہے اور اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/01/2014 - 14:00:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں